ہفتہ, دسمبر 20, 2025
پاکستانعطا تارڑ سے تاجک وزیر ثقافت کی ملاقات، ثقافتی، میڈیا تعاون وعوامی...

عطا تارڑ سے تاجک وزیر ثقافت کی ملاقات، ثقافتی، میڈیا تعاون وعوامی روابط کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان نے ثقافتی و میڈیا تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے تاجکستان کی وزیر ثقافت ستاریون مطلوبخون امون زودہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک، میڈیا روابط کے فروغ، باہمی تعلقات اور دوطرفہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی، میڈیا تعاون و عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے پاک تاجک ہفتہ ثقافت کے انعقاد پر تاجکستان کی وزیر ثقافت کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ تاجک صدر امام علی رحمن اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں طے پایا تھا کہ پاکستان میں تاجکستان کا ثقافتی ہفتہ منایا جائیگا۔

پاک تاجک کلچرل فیسٹیول جیسے پروگرام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!