جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینپی ایس ایل سیزن11 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پی ایس ایل سیزن11 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 11 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے جس کیلئے آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون 26مارچ سے 3مئی 2026 تک کھیلا جائیگا جس کیلئے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، نئی فرنچائزز کی نیلامی براہ راست نشر کی جائیگی، دو نئی فرنچائزز کے اضافے سے پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائیگی، مزید ٹیموں اور میچز سے کھلاڑیوں کیلئے زیادہ مواقع پیدا ہونگے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، پی ایس ایل کے نئے سیزن میں 44 میچز کھیلے جائیں گے، ہر ٹیم کو کم سے کم 10 میچز کھیلنے کو ملیں گے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!