جمعہ, دسمبر 19, 2025
تازہ ترینایک اور سنگ میل عبور، پاکستانی خاتون ایم این اے کی فیفامیں...

ایک اور سنگ میل عبور، پاکستانی خاتون ایم این اے کی فیفامیں اہم عہدے پر تقرری

سیاسی، سفارتی اور معاشی سمیت ہر محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں اہم عہدہ دیا گیا ہے، فیفا میں انکا کردار ادارہ جاتی اصلاحات کے نظام کو مضبوط بنانے اور موثر عملدرآمد یقینی بنانے پر مرکوز رہے گا، انکی تقرری سے پاکستان عالمی فٹ بال برادری کا ایک باوقار، معتبر اور تعمیری رکن بن کر ابھریگا۔

ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کیلئے سفارتی اور کھیلوں کے میدان میں ایک اہم پیشرفت ہے، سیدہ آمنہ بتول اسوقت تک فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں۔

تاریخی تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان کی ادارہ جاتی سمت پر اعتماد کی تجدید، عالمی فٹبال گورننس میں پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کے اعتراف کی علامت ہے، تقرری موجودہ حکومت کی فٹبال کیلئے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کا واضح ثمر ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کو ایک آزاد، شفاف اور میرٹ پر مبنی کھیل کے طور پر فروغ دینے کیلئے واضح سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعظم نے حال ہی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی تھی جس میں پاکستان کی جانب سے ایک خودمختار اور شفاف فٹبال فیڈریشن، ملک گیر فٹبال کی ترقی، اور بین الاقوامی فٹبال ایونٹس کی میزبانی کے عزم کی توثیق کی گئی تھی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے بھی پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے بڑھتے ہوئے عزم کو سراہا تھا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!