ترکیہ کی مشہور گلوکارہ گل توت المعروف گلو کی پراسرار موت کا معاملہ پس منظر میں چلے جانے کے بعد ایک بار میڈیا کی زینت بن گیا ہے جس پر ترک سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے انکی بیٹی اور قریبی دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے فنکارہ کی بیٹی وگیان اور اسکی دوست سلطان نور اولو کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہی تھیں کیونکہ انکے بیانات میں تضاد پایا گیا کہ فنکارہ کس طرح اپنے مکان کی پانچویں منزل کی بالکونی سے گریں جو یالووا کے قریب استنبول میں واقع ہے۔
پالیس کے مطابق بیٹی کی دوست نے اعتراف کیا کہ اسکی دوست نے اپنی والدہ کو جان بوجھ کر کھڑکی سے باہر پھینکا جس کے بعد اسے عدالتی نگرانی میں رہا کر دیا گیا جبکہ گلو کی بیٹی کو تحقیقی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔
سکیورٹی حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاکہ موت کے اسباب معلوم کئے جا سکیں کیونکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، عدالت نے وگیان اور اسکی دوست پر قتل کی سازش کا الزام عائد کیا جس کی بنیاد متعدد شواہد خاص طور پر انکے بیانات میں تضاد دیکھا گیا۔



