موسمی خرابی اور ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث 4 پروازیں منسوخ اور 49 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے ملتان اور لاہور کی 3 پروازیں جبکہ قومی ایئر لائن کی اسلام آباد سے دبئی کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ ہوئی ہے۔اسلام آباد کی 21، لاہور کی 13، کراچی کی 11 اور ملتان کی 4 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔



