جمعہ, دسمبر 19, 2025
انٹرنیشنلآذربائیجان کا امریکی سرپرستی میں غزہ امن فورس کا حصہ بننے سے...

آذربائیجان کا امریکی سرپرستی میں غزہ امن فورس کا حصہ بننے سے انکار

غزہ میں قیام امن کے حوالے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے تحت قائم ہونیوالی بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس کے قیام پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے اور اس میں نئی پیشرفت یہ سامنے آئی ہے کہ آذربائیجان نے بھی فورس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ امریکا کی سرپرستی میں بننے والی فورس کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ امریکی حمایت یافتہ کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا تاہم آذربائیجان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، کانفرنس کا مقصد غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی سٹیبلائزیشن فورس کیلئے ابتدائی تیاری کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق آذربائیجان نے ابراہام معاہدوں میں شامل ہونے میں بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی حالانکہ اسکے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 15 ممالک نے کانفرنس میں شرکت سے گریز کیا جن میں ترکمانستان، تاجکستان، بیلجیم، رومانیہ، ایسٹونیا، جنوبی کوریا اور نیپال شامل ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!