بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستانوزیراعلی پنجاب کی آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت...

وزیراعلی پنجاب کی آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت اپنانے کی ہدایت

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو جیل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو سستی و معیاری اشیائے خورونوش، سستی روٹی و آٹا فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے مافیا کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اب کوئی مافیا نہیں پنپ سکتا، صوبے میں ایسے شاندار کام ہو رہے ہیں کہ دوسرے صوبے تقلید کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو دھوکہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو نوکری سے فارغ کر کے جیل میں ڈالا جائے ،مارکیٹ کمیٹیوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر سیکرٹری بھرتی کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہمی یقینی بنانے کیلئے خود سبزی منڈیوں کے سرپرائز دورے کروں گی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!