بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستانکراچی، رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گروپ کے 7 ملزمان...

کراچی، رینجرز، پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گروپ کے 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی میں بھتہ خور گروپ کے 5 زخمیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ معلومات پر ضلع سینٹرل اور سٹی میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھتہ خوری میں ملوث جمیل چھانگا اور صمد کاٹھیاواڑی گروپ کے 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت پرویز عرف پوا، اصغر علی، شکیل احمد عرف کامریڈ، فیضان عرف لمبو، محمد زبیر عرف چھوٹو، محمد صابر اور محمد عمر عرف افشانی بلوچ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا، اسامہ جمیل اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کے کہنے پر مختلف فیکٹری مالکان، دکانداروں، بلڈروں کے زیر تعمیر پراجیکٹ اور ریسٹورنٹس کو بھتے کی پرچی دینے اور بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان نے اکتوبر میں ناظم آباد میں واقع جدہ باربی کیو فاسٹ فوڈ شاپ پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!