بدھ, دسمبر 17, 2025
انٹرنیشنلغزہ، شدید سردی اور بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں...

غزہ، شدید سردی اور بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ

غزہ میں شدید سردی اور بارش نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا اور اسرائیلی حملوں کیساتھ ساتھ موسم کی سختی سے مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی ہوائوں سے فلسطینیوں کے خیمے اکھڑ گئے ہیں اور بارش کا پانی خیموں میں داخل ہونے سے بے گھر فلسطینیوں کیلئے بیٹھنا مشکل ہوگیا، الشفاء ہسپتال کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا، مریضوں کیلئے صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

حماس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 813 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جو جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!