امریکہ نے وینزویلا کی حکومت کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینز ویلا آنے اور جانیوالے آئل ٹینکرز کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کے گرد گھیرا مزید بڑھایا جائیگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اثاثوں کی چوری، دہشتگردی اور سمگلنگ کی وجہ سے وینزویلا حکومت کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تازہ ترین اقدامات وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دبائو بڑھانے اور انکی آمدنی کے اہم ذرائع کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے ہیں۔



