بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ ترینپی ایس ایل، 2 نئی ٹیموں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی عروج...

پی ایس ایل، 2 نئی ٹیموں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونیوالی 2 نئی ٹیموں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے اور پاکستان سمیت برطانیہ، امریکا و دیگر ممالک سے کاروباری شخصیات ان فرنچائزز کی ملکیت کے حصول کیلئے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)2 نئے مالکان کا فیصلہ 8 جنوری کی نیلامی میں کریگا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز کیلئے فنانشل ماڈل تیار کر لیا گیا ہے اور دیگر کی طرح انہیں بھی سینٹرل انکم پول سے 95 فیصد تک رقم دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کو بورڈ پی ایس ایل 11 سے اگلے 5 ایڈیشنز تک کم از کم 85 کروڑ روپے دیگا، اسے کم از کم سینٹرل پول انکم گارنٹی کا نام دیا گیا ہے اور اس دوران اگر کسی بھی ٹورنامنٹ میں شیئر اس سے کم ہو تو پی سی بی کمی کو پورا کریگا، کامیاب فرنچائز ٹیم کے نام میں شہر کیساتھ لاحقہ بھی شامل کر سکے گی جس کی بورڈ سے تحریری پیشگی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کمرشل، تجارتی برانڈ یا موجودہ فرنچائزز کے لاحقے قلندرز، کنگز، یونائیٹڈ، زلمی، گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں، فرنچائز ٹیم کے لوگو کی بورڈ سے تحریری پیشگی منظوری حاصل کرنا ہوگی، کمرشل برانڈ نام یا لوگو کو شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام بولی دہندگان کو ٹیکنیکل پروپوزل میں مجوزہ ٹیم کا نام اور لوگو شامل کرنا ہوگا، کسی بھی ٹورنامنٹ کی سینٹرل پول آمدنی میں تمام فرنچائزز کا مجموعی حصہ تمام شریک ٹیموں میں برابر تقسیم کیا جائیگا، پی ایس ایل 11 سے 20 تک ٹیم فرنچائز حقوق کے استعمال اور حاصل شدہ آمدنی کیساتھ ہر فرنچائز کو پی ایس ایل سینٹرل پول سے ایک مخصوص کم از کم فیصد حصہ ملنے کا حق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹیکسز، پروڈکشن اور لائسنسنگ فیس کاٹ کر میڈیا رائٹس سے 95 فیصد حصہ ملے گا جبکہ سپانسر شپ، ٹکٹس کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے بھی اتنا ہی شیئر دیا جائیگا، سینٹرل لائسنسنگ انکم کا 85 فیصد حصہ ملے گا، تمام فرنچائزز کی جانب سے ادا شدہ فیس سینٹرل پول کا حصہ نہیں ہوگی، پرسنٹیج شیئر کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی صوابدید پر کسی ایک یا زائد ٹورنامنٹس کیلئے مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے،20 ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائزز کے فیصد حصے کا تعین پی سی بی کریگا، کامیاب بولی دہندگان کو ابتدائی 3سالہ مدت کے دوران فرنچائز کو بیچنے یا ملکیت منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ چوتھے سال پی سی بی کی پیشگی تحریری اجازت سے ایسا ہو سکے گا اور اس کیلئے سالانہ فرنچائز فیس کا 10 فیصد حصہ بطور ٹرانسفر فیس ادا کرنا ہوگا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!