بدھ, دسمبر 17, 2025
پاکستانکرسمس، وفاقی حکومت کا مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین و پنشنرز کو...

کرسمس، وفاقی حکومت کا مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین و پنشنرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسیحی برادری کے ملازمین و پنشنرز کو 22 دسمبر کو ادائیگیاں کی جائینگی تاکہ وہ مذہبی تقریبات اور تیاریوں کو با سہولت انجام دے سکیں۔

حکام کے مطابق وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل اکائونٹس اسلام آباد کو پیشگی ادائیگیوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!