امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں، روس بھی چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں میں کمی ہو، روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ہزاروں لوگ مارے گئے ہیں۔
وہائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے امکانات روشن ہوئے تو یوکرین اپنا نمائندہ مذاکرات کیلئے بھیج سکتا ہے، ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے عوام اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں، مجوزہ امن معاہدے میں چار سے پانچ اہم حصے شامل ہیں جو زمین کی تقسیم کے باعث پیچیدہ بھی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے کھیل کھیلتے رہیں گے تو دنیا تیسری عالمی جنگ میں جائیگی، ہم یوکرین کی سکیورٹی میں مدد کرینگے، دنیا میں امریکا کو جتنی عزت اب مل رہی ہے پہلے کبھی نہیں ملی۔



