پیر, دسمبر 8, 2025
پاکستاناحتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا شوگر کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ...

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا شوگر کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کو شوگر کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوگر قابل علاج بیماری ہے، بروقت تشخیص سے جڑی آنکھ، کان کی بیماریوں سے بچا، صاف ستھری خوراک ،وزش سے مرض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ذیابیطس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ذیابیطس ہمارے لئے ایک چیلنج ہے، ملک بھر میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، شوگر کے مرض سے آگاہی انتہائی ضروری ہے اس کیلئے صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آگاہی سیمینار سے ثابت ہوتا ہے کہ شوگر قابل علاج بیماری ہے، ہم خود اسے کنٹرول کر کے جڑی کان اور آنکھ کی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، مرض کی بروقت تشخیص کیلئے جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں، اس وقت ملک میں تقریبا شوگر مریضوں کی تعداد 3کروڑ سے زائد ہے، صاف ستھری خوراک اور روزانہ وزش سے مرض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی طبی ماہرین صرف ہسپتالوں تک محدود نہیں بلکہ ایسے سیمینار میں آگاہی بھی پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ کا بڑا حصہ صحت پر خرچ کر رہی ہے، صرف حکومت کی نہیں، ہماری کوشش بھی ہونی چاہئے کہ ملک میں تعلیم اور صحت کیلئے اچھی قانون سازی کر سکیں۔

انہوں نے مستقبل میں بھی شوگر سے متعلق آگاہی سیمینارز کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے گورنر ہائوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!