پیر, دسمبر 8, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین کی غیر ملکی تجارت میں جنوری سے نومبر تک مسلسل اور...

چین کی غیر ملکی تجارت میں جنوری سے نومبر تک مسلسل اور مستحکم اضافہ برقرار

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سامان کی غیر ملکی تجارت نے 2025 کے پہلے 11 ماہ میں بیرونی مشکلات کے باوجود مستحکم ترقی برقرار رکھی ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق 2025 کے پہلے 11 ماہ میں چین کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 412.1 کھرب یوآن (تقریباً 58.2 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نمو کی شرح پہلے 10 ماہ کے دوران 3.6 فیصد کے اضافے کے مقابلے میں مستحکم رہی۔

جنوری تا نومبر کے دوران مجموعی ترقی میں برآمدات کا زیادہ حصہ رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.2 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

پہلے 11 ماہ کے دوران آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا، جس کے ساتھ دو طرفہ تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.5 فیصد بڑھ کر 68.2 کھرب یوآن ہو گئی جو ملک کی کل غیر ملکی تجارت کا 16.6 فیصد ہے۔ اس کے بعد یورپی یونین کا نمبر آیا، جس کے ساتھ دو طرفہ تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد بڑھ کر 53.7 کھرب یوآن ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے ساتھ چین کی تجارت جو اس کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پہلے 11 ماہ میں 16.9 فیصد کم ہو کر 36.9 کھرب یوآن رہی۔

بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ تجارت جنوری تا نومبر کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد بڑھ کر 213.3 کھرب یوآن ہو گئی جو ملک کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 51.8 فیصد بنتی ہے۔

نجی اداروں نے ملک کی غیر ملکی تجارت کے اہم محرک کے طور پر نمایاں سرگرمی دکھائی، جن کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 7.1 فیصد بڑھ کر 235.2 کھرب یوآن ہو گئیں جو ملک کی کل غیر ملکی تجارت کا 57.1 فیصد ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق صرف نومبر میں چین کی تجارتی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.1 فیصد بڑھ کر 39 کھرب یوآن ہو گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!