ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرنیشنلسری لنکا میں طوفان دتواہ سے ہلاکتوں کی تعداد 607 تک پہنچ...

سری لنکا میں طوفان دتواہ سے ہلاکتوں کی تعداد 607 تک پہنچ گئی

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے آفات سے نمٹنے کے مرکز (ڈی ایم سی) نے بتایا ہے کہ طوفان دتواہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید موسم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 607 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈی ایم سی نے بتایا کہ مزید 214 افراد لاپتہ ہیں جبکہ ملک بھر میں 5 لاکھ 86 ہزار 464 خاندانوں کے 20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 ہزار 164 گھر تباہ ہو چکے ہیں اور 67 ہزار 505 دیگر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمال مشرقی مون سون کے اثرات کی وجہ سے ملک کے بعض حصوں میں 9 تا 11 دسمبر بارش میں اضافہ متوقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!