پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچینی روبوٹ کتےنے سعودی میڈیا نمائش کا میلہ لوٹ لیا

چینی روبوٹ کتےنے سعودی میڈیا نمائش کا میلہ لوٹ لیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لوگ چینی کمپنی یونی ٹری روبوٹکس کے تیار کردہ روبوٹ کتے کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا) ریاض میں سعودی میڈیا فورم کے ساتھ منعقد ہونے والی فیوچر آف میڈیا نمائش میں چینی روبوٹ کتے نے اپنے رقص سے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ اس موقع پر موجود متحرک ہجوم بار بار شور اور قہقہوں سے گونج اٹھتا۔

رقص کے علاوہ روبوٹ کتے نے حاضرین کو متعامل اشاروں سے اپنے ساتھ جوڑے رکھا جس میں اچھلنا،لچک دکھانا،ہاتھ ملانا،خوشی سے چلانا،جھپٹنا اور خوشی سے نیچے بیٹھنا شامل ہے۔حاضرین نے یہ مناظر محفوظ کرنے کے لئے جلدی سے اپنے فون نکالے اور کافی وقت تک بوتھ کے سامنے کھڑے رہے۔

سعودی عرب کا ایک مہمان کتے کی جذباتی کشش کی جانب راغب ہوا۔ اس کا کہنا تھا کہ ’’یہ ایک ذہین ساتھی ہو سکتا ہے،میں اسے خریدنا پسند کروں گا‘‘۔

روبوٹ کتے کی رغبت اس کی چنچل خصوصیات سے بڑھ کر ہے اور اسے چلانے والی جدید ٹیکنالوجی اصل محرک ہے۔

گو 2 پرو نامی روبوٹ کتا 2023 میں چینی کمپنی یونی ٹری روبوٹکس کا تیار کردہ جدید ترین ماڈل ہے۔یونی ٹری کا تیار کردہ 4 ڈی لیڈار ایل 1 لیزر ریڈار سے لیس چوکور روبوٹ وسیع شناخت،کم سے کم بلائنڈ سپاٹس،0.05 میٹر تک قریب کھوج لگانے کی صلاحیت اور تمام علاقوں میں موافقت کا حامل ہے۔

مشرق وسطیٰ کے خطے کے لئے یونی ٹری کے سیلز منیجر وانگ شن یی نے شِنہوا کو بتایا کہ یونی ٹری کے تیار کردہ چوکور روبوٹ مختلف آلات سے لیس ہو کر بڑے پیمانے پر تحقیق،معائنے اور آگ پر قابو پانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

بلوم برگ سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندہ رینر گوتیئررز نے چین کی ٹیکنالوجی کی ترقی پر تبصرہ کرتے ہوئے شِنہوا کو بتایا کہ ’’یہ شاندار ہے‘‘۔چین کی تمام ٹیکنالوجیز حیران کن ہیں جو آپ کو حیرت زدہ کر دیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!