بیجنگ(شِنہوا)چین میں ترسیل کے شعبے کی کاروباری سرگرمیوں میں نومبر کے دوران مسلسل توسیع ریکارڈ کی گئی ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملکی لاجسٹکس مارکیٹ کو ٹریک کرنے والا انڈیکس ، جو اقتصادی سرگرمی کی صلاحیت کی علامت ہے،نومبر میں 50.9 فیصد پر کھڑا تھا جوگزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد زائد ہے۔
مرکزی علاقوں میں کاروباری حجم کا انڈیکس 51 فیصد رہا جبکہ مغربی علاقوں میں یہ 51.2 فیصد پر پہنچ گیا اور دونوں اعداد و شمار قومی سطح سے بلند ہیں۔ چین کے مشرقی علاقوں میں کاروباری حجم کا انڈیکس 50.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت0.1 فیصد بڑھ گیا۔
چائنہ لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے اہلکار ہو ہان نے بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن آلات، گھریلو آلات اور فرنیچر، سمارٹ ڈیوائسز، اور آٹوموبائل و آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا۔
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ چین کا کاروباری توقعات کا انڈیکس پچھلے مہینے 54.9 فیصد رہا جو اب بھی اعلیٰ سطح پر قائم ہے۔




