فیصل آباد: فیصل آباد میں پرانے کپڑے کے گودام کی چھت کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ پر پرانے کپڑے کے گودام کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2خواتین جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق گودام کی چھت بارش کا پانی جمع ہونے سے گری۔