منگل, دسمبر 2, 2025
تازہ ترینبنگلادیش پریمئیر لیگ، 11 پاکستانی کرکٹرز کے مختلف ٹیموں سے معاہدے

بنگلادیش پریمئیر لیگ، 11 پاکستانی کرکٹرز کے مختلف ٹیموں سے معاہدے

ممکنہ طور پر 26 دسمبر سے شروع ہونیوالے بنگلادیش پریمئیر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں اور مجموعی طور 11 کرکٹرز ایکشن میں نظر آئینگے۔َ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی نیلامی کے دوران بیشتر پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے لیا ہے جبکہ کچھ سے معاہدے بھی کئے گئے ہیں۔

بی پی ایل میں جو پاکستانی کھلاڑی حصہ لینگے ان میں خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان راج شاہی وارئیرز کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ صائم ایوب اور محمد عامر پریمپئیر لیگ کی ٹیم سلہٹ ٹائٹنز میں شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!