بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر کردی۔
درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنای گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست میں فریقین کیخلاف کارروائی اور بانی سے ملاقات کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروانے کی استدعاء کی گئی ہے۔




