جمعہ, نومبر 21, 2025
تازہ ترینمایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور اعزاز اپنے...

مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے ملک کیلئے ایک اور اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے اور مسلسل دوسری بار اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وزیر اعظم اور چیئرمین پی سی بی نے اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے، ارشد ندیم نے سعودی عرب میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے لمبی 83.05 میٹر کی تھرو کی اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔جیولین تھرو مقابلے کے پہلے راونڈ میں ارشد ندیم نے 75.44 میٹر کی عمدہ تھرو کیساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسرے راونڈ میں بھی ارشد نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کی اور تیسرے راونڈ میں ارشد ندیم نے 82.48 میٹر کی ایک اور شان دار تھرو کی اور اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کرلی ،چوتھے راونڈ میں ارشد ندیم نے 77.06 میٹر کی تھرو کی ، راونڈ کے اختتام پر بھی ارشدندیم سب سے آگے رہے اور گولڈ میڈل جیت لیا۔فائنل میں پاکستان کے یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے، اس سے پہلے باکسنگ میںپاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا، انسٹاگرام پرپوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیااور اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سے اپنی تھرو کے مناظر پر مشتمل مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا الحمدللہ، پاکستان کیلئے ایک اور طلائی تمغہ جیتنے پر شکر گزار ہوں، سرجری کے بعد 100 فیصد فام میں واپس آنے کیلئیے سخت محنت کر رہا ہوں لیکن جیت کی بھوک اب بھی باقی ہے، آنیوالے ٹورنامنٹس میں مزید کامیابیاں ملیں گی، انشا اللہ!

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!