جمعرات, نومبر 6, 2025
تازہ ترینچین کی شمالی زمینی بندرگاہ سے 5 سال میں 15 ہزار سے...

چین کی شمالی زمینی بندرگاہ سے 5 سال میں 15 ہزار سے زائد چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ہورگوس میں مکمل تیار شدہ چین-یورپ مال بردار ٹرین ہورگوس ریلوے پورٹ کے سٹینڈرڈ گیج یارڈ پر روانگی کے لئے تیار کھڑی ہے-(شِنہوا)

ہوہوت(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے ہوہوت کسٹمز کا کہنا ہے کہ چین اور منگولیا کے درمیان سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ایرین ہوت سے گزرنے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021 تا 2025) کے دوران 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین-یورپ مال بردار ٹرین نیٹ ورک کی "درمیانی راہداری” کے واحد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر ایرین ہوت بندرگاہ اب 74 راستوں کے ذریعے ایشیا اور یورپ کے 140 سے زائد شہروں اور سٹیشنوں کو منسلک کر رہی ہے۔

کسٹمز کے مطابق برآمدی ڈھانچے میں بہتری آئی ہے اور اب گاڑیاں، مشینری اور الیکٹرانکس جیسی اعلیٰ قدر کی مصنوعات مجموعی سامان کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں۔

کسٹمز اتھارٹیز نے سمارٹ نگرانی کے نظام کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔ ایرین ہوت بندرگاہ کے ایک کسٹمز اہلکار لی داوے نے کہا کہ یہ اقدامات مال بردار ٹرینوں کی مستحکم ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت 2 ہزار 904 رہی جو گزشتہ سال سے 11.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں