جمعرات, نومبر 6, 2025
تازہ ترینتائیوان کی بحالی کی یادگاری تقریبات عوامی منشا کی مکمل عکاسی ہیں،...

تائیوان کی بحالی کی یادگاری تقریبات عوامی منشا کی مکمل عکاسی ہیں، ترجمان مین لینڈ

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی نئی  ترجمان ژانگ ہان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو تائیوان کی بحالی کے دن کے طور پر منانا اور تائیوان کے چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد کی سالگرہ منانے کےحوالے سےقومی سطح پر منعقد کی جانے والی یادگاری سرگرمیاں عوام اور ریاست کی منشا کی مکمل عکاسی کرتی ہیں۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی نئی ترجمان ژانگ ہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ اقدامات تائیوان کی مادر وطن کے ساتھ بحالی کی تاریخی حقیقت کا مضبوط دفاع ہے، جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کوحب الوطنی کی وراثت آگے بڑھانے اور اسے فروغ دینے کی طرف رہنمائی کرے گا اور قومی اتحاد و شباب نو کے لئے تمام چینی عوام کومتحد ہو کر کوششیں کرنے کی تحریک دے گا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کےبنیادی مفادات اور چینی عوام کے قومی جذبات سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخ کو یاد رکھنے اور امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود اور فوائد کے حصول کے لئے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کو مدد فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم تائیوان کے ہم وطنوں کو واضح طور پر یہ تاریخی اور قانونی حقائق باور کروائیں کہ آبنائے کے دونوں اطراف ایک چین کا حصہ  ہیں، انہیں تائیوان کی آزادی چاہنے والی علیحدگی پسند قوتوں کی تباہ کن فطرت سے آگاہ کریں اور انہیں قومی اتحاد کی تاریخی اہمیت کا ادراک کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے پار تعلقات کو پرامن طور پر فروغ دینے کے لئے اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر کام کریں گےاور قومی اتحاد اور شباب نو کے عظیم مقصد میں حصہ ڈالیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں