امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کیلئے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں امریکی صدر نے محکمہ جنگ کو نائیجیریا میں قتل و غارت روکنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو امریکہ بزور طاقت دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائیجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکہ تمام امداد بند کردے گا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر عالمی مدد برقرار نہیں رکھی جاسکتی۔




