جمعہ, اکتوبر 31, 2025
No menu items!
No menu items!
تازہ ترینوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ڈچ سفیر کی ملاقات، تجارت و...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ڈچ سفیر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ڈچ سفیر نے ملاقات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 50ڈچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے معیشت کے مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!