بیجنگ: چین ماحولیاتی تحفظ کے شعبہ میں اصلاحات کو گہرا کرنے کے لیے متعلقہ نظاموں اور طریقہ کار کو بہتر بنائے گا۔
وزارت حیاتیاتی ماحولیات اور ماحولیات کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سیکرٹری سن جن لونگ نے گزشتہ ماہ کمیونسٹ پارٹیآف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اصلاحات کو گہرا کرنے کے لیے اہم کوششوں کی تفصیلات پیش کرنے کے بعد شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ خوبصورت چین کی تعمیر کے لیے ذمہ داری پر مبنی نظام تیار کرنے اور جدید ماحولیاتی نظم و نسق کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کے لحاظ سے مخصوص، منفرد اور اہداف پر مبنی ماحولیاتی بہتری کا نظام قائم کیا جائے گا، اور ماحول کے لیے مضر اخراج کا پرمٹ نظام مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی کے لیے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے اور ماحول دوست اور کم کاربن ترقی سے متعلق طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سن نے بتایا کہ ملک میں قدرتی وسائل کے اثاثوں کے مالکان، ڈویلپرز اور ریگولیٹرز پر نگرانی کو سخت کرتے ہوئے آلودگی اخراج کے حاصل کردہ حقوق کے استعمال اور اس کی ٹریڈنگ سے متعلقہ نظام کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک اپنی قومی کاربن مارکیٹ کو مزید ترقی دے گا، قومی رضاکارانہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی کی مارکیٹ کو بہتر بناتے ہوئے ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے لیے مارکیٹ پر مبنی جدید نظام قائم کرے گا۔