منگل, اکتوبر 28, 2025
پاکستانیوم سیاہ کشمیر، پی ٹی آئی کا کشمیری عوام کے حق خود...

یوم سیاہ کشمیر، پی ٹی آئی کا کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے عزم کا اعادہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی ظلم وجبر کا دلیری سے مقابلہ کررہے، عالمی برادری کو مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔

یوم سیاہ کشمیر پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے دن ہم پھر کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہئے، کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم وجبر کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری قوم کو مکمل یکجہتی کا یقین دلاتے ہیں، وہ ہمیشہ ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا طے کردہ حق خودارادیت ملنا چاہئے، حق خودارادیت کے حصول تک ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!