جمعہ, مارچ 21, 2025
پاکستانپشاور، جیل سے ایک روز قبل رہائی پانیوالی خاتون قتل

پشاور، جیل سے ایک روز قبل رہائی پانیوالی خاتون قتل

پشاور: پشاور میں جیل سے ایک روز قبل رہا ہونیوالی خاتون کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ قبول میں ایک روز قبل سنٹرل جیل پشاور سے رہاء ہو کر آنیوالی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے داماد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق جبکہ داماد زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی و نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!