جمعرات, اکتوبر 23, 2025
انٹرٹینمنٹعاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز چوری کرتے ہیں، خاقان شاہنواز

عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز چوری کرتے ہیں، خاقان شاہنواز

ماڈل، اداکار اور کانٹینٹ کریئٹر خاقان شاہنواز نے دعوی کیا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں اور انہیں کریڈٹ نہیں دیتے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عاطف اسلم کے کانٹینٹ کریئٹر بننے کا زیادہ حامی نہیں ہوں، مجھے اس پر کوئی ذاتی اعتراض نہیں، لیکن عاطف اسلم نے جو ویڈیوز بنائیں، وہ دیگر کانٹینٹ کریئٹرز پہلے ہی بنا چکے تھے، لہذا انہیں ان تخلیق کاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی منفرد آئیڈیا کو تخلیق کرنے میں کانٹینٹ کریئٹر کافی محنت کرتا ہے، اس لیے کسی کے کام کی نقل کرتے ہوئے اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم نے چھوٹے تخلیق کاروں کے انداز کی نقل کی اور کریڈٹ بھی نہیں دیا، تاہم لوگ اس پر بات نہیں کرتے کیونکہ وہ خوش ہیں کہ ان کا پسندیدہ گلوکار دلچسپ کانٹینٹ بھی بنا رہا ہے، لیکن ہم جیسے کانٹینٹ کریئٹرز بخوبی جانتے ہیں کہ گلوکار کے پاس وہ آئیڈیاز کہاں سے آئے ہیں۔

خاقان شاہنواز نے کہا کہ اگر عاطف اسلم خود سے کوئی نیا اور منفرد کانٹینٹ بناتے تو وہ واقعی حیران کن ہوتا کہ وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ تخلیقی مواد بھی تیار کر سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!