جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینچین کے دو انجن والے بغیر پائلٹ بڑےٹرانسپورٹ طیارے نے اپنی پہلی...

چین کے دو انجن والے بغیر پائلٹ بڑےٹرانسپورٹ طیارے نے اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی

چھنگ ڈو: چین کے  دو انجن والے بغیر پائلٹ بڑے ٹرانسپورٹ طیارے نے صوبے سیچھوان میں زی گونگ فینگ منگ جنرل ہوائی اڈے سے  اپنی اڑان بھری۔

طیارہ سازکمپنی نے بتایا ہے کہ آزمائشی پرواز تقریباًَ 20 منٹ تک جاری رہی جس کے دوران اس کے تما م نظام نے معمول کے مطابق کا م کیا۔

یہ طیارہ مقامی  طور پرذہین فضائی گاڑی کی تحقیق، مینوفیکچرنگ اور ایپلی کیشن کی ایک معروف مقامی سیچھوان ٹینگ ڈین سائنس ٹیک انوویشن کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے تیار کیا گیا ہےجسےمارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے پروں کی لمبائی 16.1 میٹر اور اونچائی 4.6 میٹر ہے ، سامان رکھنے کی جگہ کل گنجائش 12 مکعب میٹر اور تجارتی پے لوڈ کی گنجائش 2 ٹن ہے۔

طیارے میں سامان رکھنے  اور اتارنے کی  آسان خصوصیات، اعلی قابل اعتماد اور حفاظتی نظام اور اعلی درجے کی ذہانت موجود ہے۔ توقع ہے کہ یہ چین کو اپنے فضائی مال برداری  نقل و حمل کو وسعت دینے اور کم اونچائی پر واقع علاقوں میں معاشی سرگرمیوں میں ایک نئی قسم کے سمارٹ لاجسٹکس بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں