بیجنگ میں پیر کے روز خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ماہرین نے خواتین کے مقام و مرتبے کو بلند کرنے میں چین کی "قابلِ ستائش” پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ چین کی یہ ترقی مستقبل کے بڑے اہداف کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (ہسپانوی): ویرو نیکا جیورڈانو، پروفیسر، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، یونیورسٹی آف بیونس آئرس، ارجنٹائن
"جب میں گزشتہ 30 برسوں پر نظر ڈالتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ چین نے خواتین کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں کتنا شاندار کام کیا ہے تو یہ واقعی قابلِ تعریف محسوس ہوتا ہے۔
میرے خیال میں ایک ایسا پہلو ہے جس کے ذریعے ہم چین سے گہرا سبق سیکھ سکتے ہیں اور وہ ہے خواتین کے خاندانی کردار کو ان کی عوامی اور معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے چین کی صلاحیت۔
میرا خیال ہے کہ خواتین کے خاندانی اور سماجی کردار کے درمیان ایک تاریخی تناؤ موجود رہا ہے جسے چین نے اپنی قومی پالیسیوں کے ذریعے نہایت مؤثر انداز میں سنبھالا ہے۔ چین نے بڑی احتیاط اور توازن کے ساتھ ایسی حکمتِ عملی اپنائی ہے جو نہ صرف خاندانوں اور گھروں کے لئے بہترین نتائج دیتی ہے بلکہ سماجی امور میں خواتین کی شمولیت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مارینا راگوس، ڈپٹی اسپیکر، قومی اسمبلی، سربیا
"خواتین کے اندر تخلیق کی جو طاقت پوشیدہ ہے وہ اس دنیا اور کائنات کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب خواتین درست سمت میں ہوں تو پہاڑوں کو بھی ہلا سکتی ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ خواتین ’آسمان کا نصف حصہ سنبھالتی ہیں۔‘ یہ بات چین میں مشہور ہے لیکن آئیے مل کر کوشش کریں کہ یہ نصف آسمان پوری دنیا پر یکساں طور پر روشن ہو۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): شکیل رامے، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، پاکستان
"چین خواتین کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ دراصل یہی ترقی کا ایک نہایت اہم اشاریہ اور عنصر ہے۔ کیونکہ صلاحیت کے بغیر آپ مواقع سے فائدہ نہیں اٹھ سکتے جبکہ ہنر نہ ہو تو مواقع بھی بے معنی ہیں۔ اگر آپ لیبر فورس کا حصہ نہ بن سکیں یا مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکیں تو ترقی ممکن نہیں اور جب ترقی نہیں ہوگی تو خوشحالی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ چین کی جانب سےعالمی سطح پر ایک نمایاں شراکت ہے۔‘‘
بیونس آئرس، بلغراد، اسلام آباد سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
بیجنگ میں خواتین سے متعلق عالمی رہنماؤں کی کانفرنس اختتام پذیر
ماہرین نے خواتین کی فلاح اور معاشرتی کردار میں چین کی پیشرفت سراہا
چین خواتین کی صلاحیتوں میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے
ہنر اور صلاحیت کے بغیر عالمی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا
چین کی پالیسی خواتین کے خاندانی و معاشی کردار میں توازن پر مبنی ہے
ترقی خواتین کو بااختیار بنانے میں مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے
مشہور چینی مقولہ ہے’خواتین آسمان کا نصف حصہ سنبھالتی ہیں‘
عالمی ماہرین کے مطابق چین کا ماڈل قابل تقلید مثال ہے
ترقی کے بغیر خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا




