اتوار, اکتوبر 19, 2025
تازہ ترینچین نے ذاتی معلومات کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق ضوابط کو...

چین نے ذاتی معلومات کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق ضوابط کو بہتر بنا دیا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں شہری ویکسی نیشن مقام پر اپنی ذاتی معلومات درج کرا رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے ذاتی معلومات کی بیرون ملک منتقلی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لئے ضوابط کا ایک نیا مجموعہ جاری کیا ہے جس کا مقصد ذاتی معلومات کے سرحد پار موثر اور محفوظ بہاؤ کو فروغ دینا ہے۔

یہ دستاویز سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے مشترکہ طور پر جاری کی ہے۔

اس کے تحت اداروں پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک معلومات منتقل کرنے سے پہلے ذمہ داریاں ادا کریں جن میں متعلقہ افراد کو مطلع کرنا، ان سے علیحدہ رضامندی حاصل کرنا اور ذاتی معلومات کے تحفظ کا جائزہ شامل ہے۔

دستاویز میں تصدیق کے لئے درخواست دینے کے عمل، سرٹیفکیٹ کی مدت، پیشہ ورانہ تصدیقی اداروں کی ذمہ داریوں اور نگرانی سے متعلق تقاضوں کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔

یہ ضوابط یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!