جمعرات, اکتوبر 16, 2025
تازہ ترینجنوبی افریقہ کو شکست، محسن نقوی کی ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد

جنوبی افریقہ کو شکست، محسن نقوی کی ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

واضح رہے لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!