جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین اور ویتنام پولیس کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر

چین اور ویتنام پولیس کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیر

نان ننگ: چین اور ویتنام کے پولیس اہلکاروں کی چین کے جنوبی  گوانگشی ژوانگ خود اختیار علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیتی مشقیں اختتام پذیرہوگئیں۔

تربیتی مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خطرے سے مشترکہ طور پر نمٹنا اور پرتشدد دہشت گردانہ سرگرمیوں پر قابو پانا تھا۔

دو ہفتے  جاری رہنے والی تربیت کے دوران دونوں اطراف کے پولیس اہلکاروں نے اپنی مہارتوں اورعلم کا تبادلہ کرتے ہوئے کمانڈ، مہارت اور حکمت عملی  سے متعلق مختلف مشقیں کیں۔

یہ چین کی پیپلز آرمڈ پولیس فورس اور ویتنام کی وزارت عوامی تحفظ کی موبائل پولیس فورس کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی مشترکہ تربیتی مشق تھی۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی ، اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانا اور انسداد دہشت گردی کی مشترکہ صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!