پشاور میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی ، دو بیٹیوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اہم شواہد قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں وقوعے کا مقدمہ بھی درج کیا گیاہے۔
