امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطی، اسٹیو وٹکوف نے غزہ کی پٹی کے دورے کی تصدیق کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ وہاں گئے تھے تاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل کی عملداری کی تصدیق کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی، انسانی امداد، اور تنازعات سے بچا وکے اقدامات پر تفصیلی بریفنگز موصول ہوئیں، مستقل عزم کے ساتھ، امن اب بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
