جمعہ, مارچ 21, 2025
پاکستانپی ٹی آئی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ، امریکہ کا اظہار تشویش

پی ٹی آئی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ، امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن: امریکہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی باعث تشویش ہے، اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی و جمہوری اصولوں کی پاسداری کی مخالفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور فیصلوں پر امریکا نظر رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہے، ہم جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!