بدھ, اکتوبر 8, 2025
انٹرٹینمنٹماہرہ اور فواد خان کی مشترکہ فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز...

ماہرہ اور فواد خان کی مشترکہ فلم نیلوفر 28 نومبر کو ریلیز ہوگی

سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی مشترکہ فلم نیلوفر 28 نومبر کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم نہ صرف ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اکٹھا دکھائے گی بلکہ اس میں مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید جیسے نامور اداکار بھی اپنے اپنے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم میں ماہرہ خان ایک یادگار کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ فواد خان پروفیسر کے روپ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فواد خان نہ صرف اس فلم کے مرکزی اداکار ہیں بلکہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!