شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی نے کروزبحری سفر کی ترقی کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے لئے اپنے پہلے بین الاقوامی کروز فیسٹیول کا آغاز کر دیا۔
فیسٹیول 31 اگست تک جاری رہے گا جس میں کروز معیشت کیساتھ ساتھ کروز کاروبار کے فروغ کی سرگرمیوں سے متعلقہ نئی مصنوعات کے اجرا کا سلسلہ دیکھاجائے گا۔
شنگھائی میونسپل حکومت کے دپٹی سیکرٹری جنرل لیو پھنگ نے فیسٹیول کے افتتاح پر کہا کہ کروز صنعت مقامی طلب کو وسعت دینے ، کھپت کی صلاحیت کو کھولنے اور اعلی سطح کھلے پن کو فروغ دینے میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کروز صنعت کیلئے صارفین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے شہر کھپت کے نئے منظر ناموں اور خدمات کی پیشکش جاری رکھے گا۔
یہ فیسٹیول شنگھائی کی بین الاقوامی کھپت کے مرکز کے طور پر پوزیشن کو بڑھانے اور مزید بین الاقوامی کروز کمپنیوں کے اپنے ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کے لئے راغب کرنے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔