بدھ, اکتوبر 8, 2025
انٹرٹینمنٹاسلام شادی کی تلقین کرتا ہے، یہ ہر انسان کے لیے ضروری...

اسلام شادی کی تلقین کرتا ہے، یہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے، جویریہ عباسی

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ اسلام بھی شادی کی تلقین کرتا ہے، یہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے، زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب اسے ساتھی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

اپنی دوسری شادی پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے جویریہ عباسی نے کہا کہ لوگوں نے میری شادی پر تنقید کی کہ اس عمر میں شادی کیوں کی، مگر زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان کو ساتھی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی دوسری شادی بیٹی کی شادی کے بعد کی کیونکہ میںپہلے بیٹی کی شادی کرنا چاہتی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بہت سی خواتین ایسی ہیں جو طلاق یافتہ ہیں، بیوہ ہیں یا ابھی تک شادی نہیں کر سکیں، ان سب کو زندگی میں ساتھی کے لیے شادی ضرور کرنی چاہیے، کیونکہ اسلام بھی شادی کی تلقین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہدایتکاروں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور انہیں ہمیشہ اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، وہ کبھی خود سے سین کرنے کی تجویز نہیں دیتیں بلکہ ہدایتکار سے ہی رہنمائی لیتی ہیں کہ کس انداز میں اداکاری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یاسر نواز، کاظم پاشا، مصدق ملک سمیت جتنے بھی ہدایتکار ملے، سب سے انہیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی 2024 میں عدیل حیدر سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، ان کی پہلی شادی ڈیڑھ دہائی قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی، دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!