منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستانلیپہ، پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا مفت علاج، ادویات...

لیپہ، پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کا مفت علاج، ادویات فراہم، مریضوں کا اظہار تشکر

آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کامقصد علاقے کے دور دراز اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا،خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سہولت سے مستفید ہوئے۔

مریضوں نے فلاحی اقدام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا اقدام نہ صرف طبی سہولت کی فراہمی ہے بلکہ عوام اور افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کی بھی عکاس ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!