بدھ, فروری 19, 2025
تازہ ترین’’دنیا کی چھت‘‘ پر واقع چینی صوبے میں 2024 گرم ترین سال...

’’دنیا کی چھت‘‘ پر واقع چینی صوبے میں 2024 گرم ترین سال ریکارڈ

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں والی گوان پہاڑوں کاخوبصورت منظر-(شِنہوا)

شی نِنگ(شِنہوا)چین میں چھنگ ہائی- شی زانگ سطح مرتفع جسے اکثر ’’ دنیا کی چھت‘‘ کہا جاتا ہے، پر واقع صوبہ چھنگ ہائی میں 2024 سب سے زیادہ گرم سال ریکارڈ کیا گیا۔

2024 میں چھنگ ہائی کے 10 موسمی واقعات کی نقاب کشائی کرنے والی تقریب میں چھنگ ہائی ماحولیاتی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر گو ینگ شیانگ نے کہا کہ 1961 سے 2021 تک صوبے میں سالانہ اوسط درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا تھا اور ہر دہائی میں اوسطاً 0.36 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو رہا تھا۔

2024 میں صوبہ چھنگ ہائی میں اوسط سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں میں اضافہ ہوا۔ اس سال سالانہ اوسط درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو تاریخی اوسط سے 1.1 ڈگری زیادہ ہے جو 1961 میں موسمیاتی ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے صوبے کے لئے گرم ترین سال ہے۔

گو ینگ شیانگ نے کہا کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے صوبہ چھنگ ہائی میں درجہ حرارت میں اضافہ اور انتہائی گرم موسمی واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم یاؤ ٹینڈونگ نے گزشتہ سال اگست میں کہا تھا کہ چھنگ ہائی- شی زانگ سطح مرتفع گرم، مرطوب اور سرسبز ہوتا جا رہا ہے۔

یاؤ ٹینڈنگ کے مطابق سطح مرتفع پر گلیشیئرز اور برف کا احاطہ کم ہو رہا ہے جبکہ سبزہ زیادہ ہو رہا ہے۔

یاؤ ٹینڈنگ نے دوسری چھنگ ہائی-شی زانگ سطح مرتفع سائنسی مہم اور تحقیق کی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کی تبدیلیوں سے ایشیائی مون سون کی گردش میں نمایاں تبدیلیاں آسکتی ہیں، جس سے ممکنہ طور پر چین میں شدید موسمی واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!