اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹموسیقی مقابلے پاکستان آئیڈل کی پہلی قسط پیش کر دی گئی، گلوکاروں...

موسیقی مقابلے پاکستان آئیڈل کی پہلی قسط پیش کر دی گئی، گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا

ملک کے سب سے بڑے موسیقی مقابلے پاکستان آئیڈل کی پہلی قسط پیش کر دی گئی ۔جس میں ملک بھر کے مختلف حصوں سے آئے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو ججز کے سامنے پیش کیا، ایک کے بعد ایک ابھرتے ہوئے سپر اسٹار نے مظاہرہ کیا اور کئی نے اپنی طاقتور پرفارمنس کے ذریعے ججز اور ناظرین دونوں کو مسحور کر دیا۔

موسیقی کے اس مقابلے میں بہترین آواز کے انتخاب کا عمل ججز کے لیے آسان نہیں تھا، انہوں نے نہ صرف آواز بلکہ ہر شرکا کے انداز، پیشکش اور جذبے کا بھی امتحان لیا۔ کچھ باصلاحیت شرکا نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی جگہ محفوظ کر لی، جب کہ دیگر کو مایوسی کے ساتھ گھر واپس جانا پڑا۔

پروڈکشن کمپنی ایم ایچ گلوبل کے پیش کردہ اس شاندار موسیقی شو کی میزبانی شفاعت علی کر رہے ہیں، جب کہ ججز میں موسیقی کی نامور شخصیات فواد خان، گلوکارہ زیب بنگش، گلوکار و قوال راحت فتح علی خان اور مشہور بینڈ اسٹرنگز کے موسیقار بلال مقصود شامل ہیں۔

پاکستان آئیڈل کی قسط ہر ہفتے ویک اینڈ یعنی ہفتہ اور اتوار کو بیک وقت کئی چینلز پر نشر ہوگی ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!