اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینسنکیانگ خودمختار علاقے کے قیام کو 70 برس، ترقی و خوشحالی کا...

سنکیانگ خودمختار علاقے کے قیام کو 70 برس، ترقی و خوشحالی کا نیا سفر جاری

رواں برس چین کے شمال مغربی میں سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے قیام کو 70 برس مکمل ہو گئے ہیں۔

گزشتہ سات دہائیوں میں سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے نے معیشت اور سماجی شعبوں میں گہری تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

 سماجی استحکام سنکیانگ میں معاشی اور سماجی کامیابیوں کی بنیاد رہا ہے۔

 مختلف نسلی برادریوں کا اتحاد چین کی تمام قومیتوں کے لئے زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور سنکیانگ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔

خطے کی تمام قومیتیں چینی قوم کے عظیم خاندان کے جدا نہ ہونے والے حصے ہیں۔

 چینی قوم کے ساتھ سماجی وابستگی کا مضبوط احساس سنکیانگ میں طویل مدتی ترقی کے کام کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ارمچی کی گویوآن شیانگ کمیونٹی اپنی کثیر القومی آبادی کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس کمیونٹی کی 95 فیصد سے زائد آبادی نسلی اقلیتوں پر مشتمل ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ایبلت تورسون، رہائشی، گویوآن شیانگ کمیونٹی

 "میں گزشتہ 40 برس سے گویوآن شیانگ کمیونٹی میں رہ رہا ہوں۔ ہمارے صحن میں مختلف قومیتوں کے لوگ بستے ہیں۔ اپنے پڑوسیوں سے میرے بہت اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ ہم سب ایک بڑے خاندان کی طرح ہیں، بالکل انار کے دانوں کی طرح جو ایک دوسرے سے جُڑے رہتے ہیں۔”

 اپنے شاندار ثقافتی ورثے کو بروئے کار لاتے ہوئے سنکیانگ نہ صرف تاریخ کو محفوظ بنا رہا ہے بلکہ ثقافت اور سیاحت کے امتزاج سے ترقی کا ایک نیا ماڈل بھی تشکیل دے رہا ہے۔

 تُرپان میں واقع قدیم شہر ’جیاؤہے‘ شاہراہِ ریشم پر ایک اہم گزرگاہ رہا ہے اور اس نے چین کی 5 ہزار سالہ تہذیب کی تاریخ دیکھی ہے۔

’جیاؤہے‘ کھنڈرات دنیا میں مٹی سے بنے کسی شہر کی سب سے محفوظ، دیرپا اور سب سے بڑی باقیات ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ڈینگ یونگ ہونگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، تُرپان میوزیم

 "جیاؤہے کھنڈرات مرکزی حکومت کی مغربی خطے پر مؤثر حکمرانی اور یہاں مختلف قومیتوں اور ثقافتوں کے تبادلے اور انضمام کے گواہ ہیں۔”

سنکیانگ قدیم زمانے سے شاہراہِ ریشم کے ذریعے چین اور باقی دنیا کے درمیان رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

آج اسے ’ایک خطہ ایک سڑک‘ کے شاہکار منصوبے (بی آر آئی) میں اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے۔

ارمچی انٹرنیشنل لینڈ پورٹ ایریا 21 روٹس کے ذریعے چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینیں چلا رہا ہے جو 19 یورپی و ایشیائی ممالک اور خطوں کے 26 شہروں کو آپس میں ملاتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): جھونگ ہی ہوا، سربراہ، ڈیولپمنٹ سروس سینٹر، ارمچی انٹرنیشنل لینڈ پورٹ ایریا

"ہم ملک بھر سے آنے والے سامان کے لئے جامع خدمات فراہم کرتے ہیں جس سے ریل سڑک، ریل سمندر یا ریل فضائی روابط کے ذریعے ترسیل ممکن ہوتی ہے۔”

 آج سنکیانگ اپنی تاریخ کے سب سے خوشحال دور سے گزر رہا ہے۔

سال 1955 میں صرف ایک ارب 23 کروڑ یوآن (یعنی 17 کروڑ 31 لاکھ امریکی ڈالر) کے مقابلے میں سال 2024 تک سنکیانگ کی مجموعی ملکی پیداوار 2 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی۔

سال 2012 سے 2024 تک سنکیانگ کی مجموعی ملکی پیداوار نے مستقل قیمتوں کے حساب سے سالانہ 7 فیصد کی شرح سے ترقی کی جو ملکی اوسط سے نمایاں طور پر زیادہ تھی۔

 یہ خطہ گزشتہ 32 سال سے لگاتار چین کا سب سے بڑا کپاس پیدا کرنے والا علاقہ رہا ہے جہاں ہل چلانے، بیج بونے اور فصل کاٹنے کی مشینی شرح 97 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

سال 2024 میں سنکیانگ میں شہریوں کی فی کس سالانہ قابلِ خرچ آمدنی 42 ہزار 820 یوآن رہی جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 19 ہزار 427 یوآن تھی۔

آج خطے میں اوسط عمر 77 سال ہو چکی ہے جبکہ 1949 سے قبل بے قابو متعدی امراض اور طبی وسائل کی کمی کے باعث اوسط عمر صرف 30 سال تھی۔

سنکیانگ دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

سال 2024 میں خطے نے 30 کروڑ 20 لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جبکہ عوامی تحفظ کے حوالےسے اطمینان کی شرح شاندار حد تک زیادہ یعنی 99.42 فیصد رہی جو یہاں کے محفوظ اور پُرامن ماحول کا واضح ثبوت ہے۔

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!