جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین کا چھنگہائی -شی زانگ سطح مرتفع تانبےکا عالمی مرکز بن رہا...

چین کا چھنگہائی -شی زانگ سطح مرتفع تانبےکا عالمی مرکز بن رہا ہے

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقہ میں چھنگہائی-شی زانگ سطح مرتفع پر دوسری سائنسی مہم کے ٹیم  کےارکان بیس کیمپ پر گروپ فوٹو  بنوارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ 4 برسوں میں چھنگہائی -شی زانگ سطح مرتفع پر تانبے کی تلاش میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے نتیجے میں2کروڑ ٹن سے زائد تانبے کے وسائل دریافت  ہوئے ہیں۔

وزارت قدرتی وسائل کے تحت چائنہ جیالوجیکل سروے نے سوموار کو کہا ہے کہ سطح مرتفع میں اس وقت  ایک کروڑ ٹن تانبے کے  4ذخائر ہیں،15کروڑ ٹن کے متوقع وسائل کے ساتھ یہ تانبے کا عالمی معیار کا وسائل کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای) کے تعلیمی ماہر تانگ جوشنگ نے کہا کہ سطح مرتفع کے تانبہ کی ترقی چین کی تانبے کی صنعت اور سپلائی چینز کی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد دے گی۔

تانبہ شمسی اور ونڈ  توانائی سمیت ماحول دوست توانائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مثال کے طور پر ایک برقی گاڑی میں استعمال ہونے والے تانبے کی مقدار پیٹرول پر چلنے والی گاڑی کی نسبت 4 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

تانبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ چین دنیا کا سب سے بڑا تانبے کا صارف اور خالص درآمد کنندہ بن چکا ہے جس کی سالانہ کھپت دنیا کی مجموعی کا نصف سے زیادہ ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!