ساوٴنڈ بائٹ(اردو): عبدالحسیب، پاکستانی طالبعلم، نانچنگ یونیورسٹی
السلام علیکم!
ابھی، 2025 شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن فورم آن روایتی چینی طب ہو رہا ہے – یہ باضابطہ طور پر 24 ستمبر کو شروع ہوا، اور یہ بہت ہی زیادہ شاندار ہے۔ چین اور دنیا بھر سے 100 سے زیادہ کمپنیاں یہاں روایتی ادویات کی بہترین چیزیں دکھا رہی ہیں۔
لیکن وہ چیز ہے جس نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ ہے اے آئی روایتی چینی طب ڈاکٹر جو سائٹ پر حقیقی تشخیص کر تا ہے اور آپکو علاج بتاتا ہے ۔
میں مشرقی چین کے صوبہ جیانگشی کی نانچانگ یونیورسٹی میں ماسٹرز میں میڈیسن کا طالبعلم ہوں اور یہ دیکھ کر میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کہ ٹیکنالوجی کس طرح روایتی چینی طب کو ماڈرن بنا رہی ہے اور بہت ہی دلیری کے ساتھ کے ساتھ مستقبل کی جانب گامزن ہے۔
روایتی چاینیز میڈیسن میں نبض کو دیکھ کر تشخیص کی جاتی ہے۔ اور یہ مشین خودبخود پلس ڈیٹیکٹ جمع کرکے ، بڑے پیمانے پر ڈیٹااپ لوڈ کرتا ہے’اے آئی ڈاکٹر’ بہتر تشخیص اور علاج فراہم کرتا ہے۔
اچھی دوا اچھے مواد پر منحصر ہے. اس طرح کا "آٹومیٹک” نظام دواؤں کے مواد کے معیار کو کیسے یقینی بنا سکتا ہے؟ تو اس لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ادویات کے ماخذ کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کی طرف سے جو دوایاں تجویز کردہ ہوتی ہیں تو اس سکرین کے ذریعے ہم حقیقی وقت میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہ مٹی وہ پانی اور وہ ماحول کیسا ہے جہاں یہ جڑی بوٹیاں اگائی گئی ہیں۔ اور واضح طور پر دوایوں کے معیار کو بڑی سختی کے ساتھ چیک کیا جا تا ہے۔
آپ کو لگتا ہے کہ روایتی چاینیز میڈیسن صرف کڑوی دوایاں اور جڑی بوٹیوں والی چائے پینے کے بارے میں ہے؟ دوبارہ سوچئے! جڑی بوٹیاں بھی روایتی چاینیز میڈیسن میں بہت معروف ہیں، لیکن روایتی چاینیز میڈیسن ایک جامع نظام ہے جو جسم کی توانائی کو متوازن کرنے پر مرکوز ہے۔
یہ ایکیوپنکچر ہے ۔ یہ آپ کے جسم کے توانائی کے نظام پر ریفریش بٹن کے مارنے کے مترادف ہے۔ یہ تناؤ کو دور کرنے اور آپ کو قدرتی شفا بخشنے میں مدد کرتا ہے۔
اور یہ کپنگ تکنیک ہے! یہ بھی کوئی جادو نہیں ہے، یہ اندر سے آپ کے گہرے ٹشو کا مساج کرتا ہے۔ یہ خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور آپ کو تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد کرتا ہے۔
آج کے اس تجربے کے بعد، مجھے شدت سے محسوس ہورہا ہے کہ میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین آنا میرے اب تک کے بہترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم روایتی چینی میڈیسن یعنی ٹی سی ایم کو دنیا کے ساتھ بانٹنے میں بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے؟ اور میں روایتی ادویات میں چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت کے بارے میں بھی بہت زیادہ پرجوش ہوں – اور اس میں بہت زیادہ صلاحیت ہے!
چین روایتی چینی میڈیسن میں بہت زیادہ آگے ہے۔ اور جہاں جتنا ہی میں سیکھتا جاتا ہوں اتنا مجھے یقین ہوتا جارہا ہے کہ مستقبل میں چائینہ میں میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ پاکستانی طلبہ آئیں گے اور یہاں پر روایتی چینی میڈیسن سیکھیں گے۔
