جمعہ, مارچ 21, 2025
پاکستانٹرین کے ذریعے غیر ملکی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، کوئی گرفتاری...

ٹرین کے ذریعے غیر ملکی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

راولپنڈی: ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے پنجاب میں غیر ملکی اسلحے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن کے پٹرولنگ اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شہزاد مہدی نے جعفر ایکسپریس میں اسلحہ کی بھاری کھیپ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر اٹک سے حسن ابدال کے درمیان چلتی ٹرین میں کارروائی کے دوران بوگی نمبر 7 میں چھپائے گئے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں بریٹا برینڈ کے 6 پسٹل، 2 امپورٹڈ رائفلز، 12 میگزین اور 190 راؤنڈز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جبکہ تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!