اقوام متحدہ نے غیر قانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرنیوالی کمپنیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 158کمپنیوں کی فہرست میں ٹرپ ایڈوائزر، بکنگ ڈاٹ کام اور ٹرپ ایڈوائزر کے نام بھی شامل ہیں جو مغربی کنارے پر قائم ہونے والی غیر قانونی یہودی بستیوں سے منافع کمارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کو عالمی عدالت انصاف نے غیر قانونی قرار دیا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں موجود کئی کمپنیاں ملٹی نیشنل کے طور پر امریکہ، کینیڈا، رانس اور جرمنی میں رجسٹرڈ ہیں۔
