منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینچین کے صوبے سیچھوان میں شدید بارشوں کے باعث80 ہزار افراد محفوظ...

چین کے صوبے سیچھوان میں شدید بارشوں کے باعث80 ہزار افراد محفوظ مقا م پر منتقل

چھنگ دو: چین کے صوبے سیچھوان میں شدید بارشوں کےباعث 80 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

صوبائی ہنگامی مینجمنٹ اتھارٹیز نے بتا یا ہے کہ شدید بارشوں سے سیچھوان کے متعدد شہر اور علاقے متاثر  ہوئے ہیں جس سے سیلاب آیا اور مکانات تباہ ہو گئے۔ تازہ بارشی طوفان سے تاحال  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

مقامی حکام نے بارش کے باعث ثانوی آفات سے بچاؤ کیلئے مختلف مقامات کی چیکنگ ،گشت اور نگرانی کے کام میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے مقامی افراد کو منتقل کرنے کے لئے احتیاطی فیصلوں سے آگاہ کیا  گیاہے۔

3اگست کو شدید بارش سیچھوان کے شہر کانگ ڈنگ میں اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا سبب بنی جس کے نتیجے میں 27 افراد کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں